عمران اپنی سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جارہے ہیں،شیخ رشید

فائل:فوٹو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورز کرانے جارہے ہیں۔اسلام آباد کے عوام نکل آئے تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا۔ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جارہے ہیں۔ میں خود بھی لبرٹی چوک جاوٴں گا جمعہ کو لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے۔غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے کمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف نومبر میں جتنے غیرملکی دورے کرنے ہیں کر لیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دیگا۔اسلام آباد کے عوام نکل آئے تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Comments are closed.