ارشد شریف کی موت کی تحقیقات وزارت داخلہ کی تشکیل کردہ ٹیم کرے گی

فوٹو: فائل دی سٹینڈ

اسلا م آباد: صحافی ارشد شریف کی موت کی تحقیقات وزارت داخلہ کی تشکیل کردہ ٹیم کرے گی،تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہیں۔

تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید جب ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی شاہد حامد اور آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل سعد احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ 

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ کینین پولیس کی طرف سے ارشد شریف کی موت کے حوالے سے غلطی تسلیم کرنے کے باوجود موقف میں ابہام سامنے آیا ہے جسے کینیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا

سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت آج رات ایک بجے اسلام آباد پہنچا دی گئی  جس کا تھوڑ ی دیر بعد دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ایئر پورٹ پر ارشد شریف کے اہلخانہ نے ان کی میت کو وصول کیا ، اس موقع پر صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی گاڑیوں کے قافلہ میں ان کا جسد خاکی قائد اعظم اسپتال پہنچایا گیا۔

Comments are closed.