ایمپائر کے نوبال، اضافی رنز دینے پر آسٹریلیا و انگلینڈ کرکٹ ماہرین کے تحفظات
فوٹو : فائل
اسلام آباد: ایمپائر کے نوبال، اضافی رنز دینے پر آسٹریلیا و انگلینڈ کرکٹ ماہرین کے تحفظات سامنے آئے ہیں انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا کہ یہ نوبال عجیب غریب تھی۔
بھارت کی آخری اوورمیں پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے فتح کے بعد بھارت میں جشن ہے جب کہ دنیا بھر میں ایمپائر کے متنازعہ فیصلوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ایمپائر ماریزارسمس کے فیصلے نے بورڈ پر پاکستان کے آگے شکست لکھ دی ہے، مگر دنیا اس فتح کا ماننے کےلئے تیار نہیں، دنیا بھر میں فرنچائزکرکٹ کھیلنے والے برج ہوج نےنو بال پر بھی سوال اٹھایا ہے۔
Why was no ball not reviewed, then how can it not be a dead ball when Kohli was bowled on a free hit. #INDvPAK #T20worldcup22 pic.twitter.com/ZCti75oEbd
— Brad Hogg (@Brad_Hogg) October 23, 2022
برج ہوج جو سابق آسٹریلوی کرکٹر ہیں اور پی ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلتے رہے ہیں نےسوال کیا کہ جب کلین بولڈ ہوگیا تو پھر ڈیڈ بال پر رنز کیسے بن گئے؟
اسی طرح سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی چپ نہ رہ سکے ، کہتے ہیں یہ عجیب غریب فیصلہ تھا، سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں ایمپائر کے متنازعہ فیصلہ پر تبصرے جاری ہیں لوگ ناصر حسین کو ٹیگ کررہے ہیں۔
Nasser Hussain:
"The umpires made some weird decision in favour of India today but maybe we should keep quiet and not upset ICC and BCCI."
Brutally honest from Nasser Hussain.#INDvsPAK #ICCT20WorldCup2022 #NoBall pic.twitter.com/j6bXZiIEYU— Gabriel (@saaadiiii7) October 23, 2022
بات شائقین کرکٹ کی ہوتو محض تبصرہ کہہ کر نظر انداز کیا جاسکتا ہے، مگر یہاں تو دنیا کے نامور کرکٹر اور ماہرین نے سولات اٹھا دیے، برج ہوج حیران ہیں کہ نوبال کا جائزہ کیوں نہ لیا گیا؟
جب کھلاڑی بولڈ ہوتو بال ڈیڈ ہو جاتی ہے پھر تین رنز کو شمار کیسے کیا جاسکتاہے؟ناصرحسین نے ایمپائر کا یہ عجیب غریب فیصلہ تھا، سوشل میڈیا پر یہ آرا دنیا بھر میں وائرل ہیں۔
ایک برطانوی صحافی جیمز ولیمزنے ٹوئٹر پر بیان میں کہا بیٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا جب کوئی بیٹر کریز سے باہر نکل جائے تو پھر بال اونچا آنے کو نوبال نہیں کہا جاسکتا۔
A foot outside the crease is never a No Ball. Umpire's decisions should be rechecked by the third umpire on these occasions. #Umpires #INDvPAK pic.twitter.com/63ARFFcPRP
— James Williams (@JameWiliams) October 23, 2022
چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ نے براہ راست ایمپائر ماریز ارسمس کے فیصلے پر سوال نہیں اٹھایا، تاہم اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھیا، ساتھ کہا یہ کھیل ظالمانہ اورغیر منصفانہ ہوسکتا ہے۔
A classic! You win some you lose some and as we all know this game can be cruel and unfair .#TeamPakistan couldn’t have given more with bat and ball. Very proud of the effort!
— Ramiz Raja (@iramizraja) October 23, 2022
سوشل میڈیا پرلوگ ایمپائر کے فیصلے کو غلط ثابت کرنے پر دلائل دے رہے ہیں،سب سے زیادہ کلین بولڈ پر رنز لینا اور کریز سے نکلے بیٹر کے سٹوک کو کمر سے اونچی بال قرار دینے کو احمقانہ کہا جارہا ہے۔
کریز کے باہر ایک پاؤں کبھی نو بال نہیں ہوتا۔ ان مواقع پر تھرڈ امپائر کو امپائر کے فیصلوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کرنی چاہیے۔
Comments are closed.