پاکستان کو فیٹف نے گرے لسٹ سے نکال دیا، باضابطہ اعلامیہ جاری
اسلام آباد: پاکستان کو فیٹف نے گرے لسٹ سے نکال دیا، باضابطہ اعلامیہ جاری کیاگیاہے،پیرس میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا۔
پیرس میں فیٹف کے 2 روزہ اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا گیااور پاکستان کی طرف سے دیئے گئے اہداف پورے ہونے پر اطمینان کااظہار کیاگیا۔
فیٹف اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی، اجلاس کے بعد فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
فیٹف کے صدر ٹی راجہ کمار پریس کانفرنس میں کہایوکرین جنگ کی وجہ سے روس کی فیٹف رکنیت معطل کر دی گئی، کانگو، موزمبیق اور تنزانیہ کو گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، پاکستان 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ پر تھا اور پاکستان نے تمام مطالبات پر کام کیا ہے۔
صدر راجہ کمار نے کہا ہم پاکستان کو گرسے لسٹ سے باہر نکلنے میں خوش آمدید کرتے ہیں، فیٹف نے پاکستان کا دورہ کیا اور تمام اصلاحات کا جائزہ لیا، پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ روکنے کے نظام میں بہتری لائی اور 34 نکات پر عمل درآمد کیا ہے۔
واضح رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خلیج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔
فیٹف تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔
Comments are closed.