حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے ،شیخ رشید
فائل:فوٹو
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آوٴٹ کم ہوتا ہے۔ رانا ثنا اللہ حکومت کو لے ڈوبے گا راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے۔ راولپنڈی میں ہونیوالی میٹنگ پاکستان کے لئے خوش آئند ثابت ہوگی۔
ریاستی ادارےمظلوم عوام کےساتھ ہوتےہیں،ظالموں کےساتھ نہیں۔نیب کی عدالتیں4اورکیس3رہ گئےہیں۔ڈارکوIMFاور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔بجلی کےبعد سردیوں میں گیسں کابحران سر پرآگیا۔اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے۔رانا ثنااللہ حکومت کو لے ڈوبے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 19, 2022
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسمبلی اس لیے لاناچاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے۔ دس روزمیں فائنل راونڈ ہوگا اکتوبراور نومبر فیصلہ کن ہوگا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ یاالیکشن کی تاریخ کسی ایک کا ہونا ضروری ہے۔ریاستی ادارے مظلوم عوام کیساتھ ہوتے ہیں ظالموں کے ساتھ نہیں۔ اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آوٴٹ کم ہوتا ہے۔ رانا ثنا اللہ حکومت کو لے ڈوبے گا۔
شیخ رشیداحمد نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کو دنیا اور آئی ایم ایف سے کچھ نہیں ملا۔نہ ڈالر ہے نا تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔بجلی کے بعد سردیوں میں گیس کا بحران سر پر آ گیا۔
Comments are closed.