مارشل لاء لگنے سے متعلق کپتان نے اپناردعمل دیدیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مارشل لاء لگنے سے متعلق سوال پر ردعمل سامنے آگیا
عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں ضمانت کرانے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ لانگ مارچ کی پاداش میں اگر مارشل لاء لگ گیا، یہ تیاریاں بھی سننیں میں آ رہی ہیں، تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا۔ عمران خان نے مختصر جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ کے وقت تو مارشل لاء نہیں لگا تھا۔
عمران کا جواب!!!
مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ پر تو مارشل لا نہیں لگا تھا!! pic.twitter.com/dX5Ckkekfq
— Team @Imrankhanpti (@MJalil_khan) October 17, 2022
عمران خان سے قومی اسمبلی میں واپسی کے متعلق بھی کئی بار سوال پوچھا گیا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔
Comments are closed.