پولنگ عمل پر اثر انداز ہونے والے کو گرفتار کریں، چیف الیکشن کمشنر

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پولنگ عمل پر اثر انداز ہونے والے کو گرفتار کریں، چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ہدایات جاری کردیں۔

تینوں صوبائی الیکشن کمشنرز کو چیف الیکشن کمشنر نے  ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اگر کوئی شخص بھی پولنگ کے عمل پر اثر انداز ہوتو پکڑ لیں۔

اس شخص کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق اس کے خلاف ایکشن لیا جائے،قانون کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت۔

احکامات میں کہاگیا ہے کی اگر کوئی سرکاری ملازم دھاندلی میں ملوث پایا جائے تو نہ صرف اس کو فوری گرفتار کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سرکاری ملازم کے کیس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ریفر کیا جائے تاکہ اس کے خلاف انضباطی کارروائی کی جا سکے۔

اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنےکے لیے آئیں۔

واضح رہے انتخابی عمل پر مامورعملے کو پہلے بھی گرفتاری کا اختیار ہوتا ہے تاہم چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے اس پر فوری گرفتاری پر زور دیاگیاہے۔

Comments are closed.