عمران خان6 حلقوں میں کامیاب،2 پر پیپلز پارٹی جیتی،ن لیگ کا صفایا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی 8 نشستوں میں سے عمران خان6 حلقوں میں کامیاب،2 پر پیپلز پارٹی جیتی،ن لیگ کا صفایا، پنجاب اسمبلی کی بھی 2 نشستیں پاکستان تحریک انصاف جیت گئی ،ایک پر مسلم لیگ ن کامیاب رہی۔
پیپلز پارٹی کو ملیر کراچی اور ملتان میں کامیابیاں ملیں جب کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اے این پی کو چارسدہ و پشاورمیں شکست دی، مردان میں جے یوآئی کو ہرایا، کراچی میں ایم کیو ایم کو شکست سے دوچارکیا۔
فیصل آباد کے ہوم گراونڈ پر مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی سابق وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہ کرسکے اور شکست مقدر بنی، ننکانہ صاحب میں بھی عمران خان نے ن لیگ کی خاتون امیدوار کو ہرادیا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج
این اے 22مردان
این اے 22 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مولانا محمد قاسم کوہرایا، عمران خان نے 76681 ووٹ لیے جبکہ رنر اپ امیدوار 68181 ووٹ لے سکے۔
اسی نشست پر 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان نے 58577 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی اس وقت بھی متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا محمد قاسم 56318 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
این اے 24 چارسدہ
این اے 24 چارسدہ میں عمران خان نے اے این پی کو ہوم گراونڈ پر شکست دی، عمران خان نے 78589 ووٹ حاصل کیے،عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 68356 ووٹ لے سکے۔
یہاں 2018 کے جنرل انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فضل محمد خان نے این اے 24 میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کو شکست دی تھی اور 83495 ووٹ حاصل کیے تھے، اسفند یار کو 59483 ووٹ ملے تھے۔
این اے 31 پشاور
عمران خان نے پشاور میں 59972 ووٹ لیکرپی ڈی ایم کے حمایت یافتہ اے این پی کے رہنما غلام احمد بلورہرایا، بلور نے 34724 ووٹ حاصل کئے۔
اس حلقہ میں 2018ء کے الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی نے 87 ہزار 895 ووٹ لیکر فتح حاصل کی تھی،ہارنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلورہی تھے انھوں نے 42476 ووٹ حاصل کیے تھے۔
این اے 108 فیصل آباد
این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے پاکستان مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کو ہوم گراونڈ پر ہرا دیا، عمران خان نے 99841 ووٹ حاصل کئے عابد شیرعلی کو75266 ووٹ ملے،
اس حلقے میں 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فرخ حبیب نے 112740 ووٹ لیکر فتح حاصل کی تھی۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی 111529 نے ووٹ حاصل کیے تھے۔
این اے 118 ننکانہ صاحب
عمران خان نے 90180 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی نے 78 ہزار 24ووٹ حاصل کر سکیں۔
یہاں 2018ء کے عام انتخابات میں این اے 118 کا الیکشن اعجاز احمد شاہ نے جیتا تھا، انہوں نے 63818 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شذرہ منصب علی 61413 ووٹ حاصل کر سکیں تھیں
این اے 157 ملتان
پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے 107327ووٹ لے کرپی ٹی آئی کی مہر بانوقریشی کو ہرایا، مہر بانو نے82141 ووٹ لئے۔
اس حلقے میں 2018ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف زین قریشی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو شکست دی تھی۔
این اے 237 ملیر کراچی
این اے 237 ملیرکراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبد الحکیم بلوچ نے عمران خان کو شکست دی، علی موسیٰ گیلانی نے 32567 جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین نے 22493 ووٹ حاصل کیے۔
یہاں 2018ء کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمیل احمد خان نے 33280 ووٹ لیکر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کو شکست دی تھی۔
این اے 239 کورنگی کراچی
پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے 50014 ووٹ لے کر جیتے،ایم کیو ایم کے سیّد نیئر رضا 18116 ووٹ لے سکے۔
پی پی 139 شیخوپورہ
مسلم لیگ ن کے چودھری افتخار بھنگو 36435 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کے ابو بکر شرقپوری 34973 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 209 خانیوال
پی پی 209 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے محمد فیصل خان نیازی 71586 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری ضیاء الرحمان نے 57864 ووٹ لیکرناکام رہے۔
پی پی 241 بہاولنگر
پی پی 241 میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک مظفر خان اعوان نے 57537 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار امان اللہ ستار باجوہ نے 48650 ووٹ حاصل کرسکے۔
Comments are closed.