عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے11 افراد کیخلاف فارن فنڈنگ کا مقدمہ درج

اسلام آباد: عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے11 افراد کیخلاف فارن فنڈنگ کا مقدمہ درج کرلیا، یہ مقدمہ ایف آئی اے کی طرف سے درج کیاگیا ہے۔

یہ مقدمہ کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے درج کیا،مقدمہ کے مطابق ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی اورملزمان نجی بینک اکاونٹ کے بینفشری ہیں۔

مقدمہ میں سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ، طارق شفیع بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاونٹ تھا، نجی بینک کے مینجر کوبھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے.

نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاونٹ بنایا گیا،بینک مینجر نےغیر قانونی بینک اکاونٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی،بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21 لاکھ ڈالرآئے۔

تحریک انصاف نےعارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایاابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے،یہ بیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے۔

ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی ایف آئی آر میں نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی۔

Comments are closed.