آصف زرداری کے توشہ خانہ سے3 گاڑیاں لینے کیخلاف ریفرنس دائر
اسلام آباد: آصف زرداری کے توشہ خانہ سے3 گاڑیاں لینے کیخلاف ریفرنس دائر کردیاگیا، یہ ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دائر کیا گیاہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آصف زرداری کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرایا گیا ہے جس میں سابق صدر کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا۔
ریفرنس میں پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے قانون سے انحراف کے شواہد ہیں، انہوں نے گیلانی دور میں توشہ خانے سے 3 گاڑیاں لیں، وہ بحیثیت صدر توشہ خانے سے گاڑیاں لینے کے اہل نہیں تھے۔
دوسری طرف سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسٹیٹ بینک سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بھی محفوظ کر رکھا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ فیصلہ کب آئے گا۔
Comments are closed.