دہشت گردی مقدمہ کے اندراج کے خلاف جاوید لطیف کی درخواست ناقابل سماعت قرار

فائل:فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے مقدمہ کے اندراج کے خلاف وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کی ہدائت کی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی آر لاہور میں درج ہوئی ہے تو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی درخواست پر سماعت کی۔ پ

ٹیشنر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میاں جاوید لطیف کے خلاف پریس کانفرنس پر متعدد مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پریس کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی مگر مقدمات لاہور اور پشاور میں درج کیے گئے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ایف آئی آر لاہور میں درج ہوئی ہے تو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ وکیل نے کہا صحافیوں اور سرکاری افسران کے خلاف ایف آئی آرز پر عدالت نے پولیس کو کارروائی سے روکا ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا آپ وہاں نہ جائیں جہاں آپ کے لیے مشکلات ہوں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ لاہور کے تھانے کو نوٹس کیسے کرسکتی ہے۔

وکیل نے استدعا کہ درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی جائے تاہم عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کر دی۔

Comments are closed.