ابسلولوٹلی ناٹ 5 ارب ڈالر کی پیشکش پر میں نے کہا تھا، نوازشریف
فوٹو : فائل
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے، ابسلولوٹلی ناٹ 5 ارب ڈالر کی پیشکش پر میں نے کہا تھا، نوازشریف نے کہا جب غیرت پہ سمجھوتہ کیلئے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی.
سابق وزیر اعظم نے ایک بار پھر کہا کہ مجھ سے آپ کو انتقام لینا تھا آپ لے لیتے، پاکستان سے انتقام لینے کا آپ کو کس نے کہا، آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ماضی کی یادیں تازہ کیں اور کہا اللہ کا بڑا شکر ہے کہ آج بیٹی مریم میرے ساتھ بیٹھی ہے.
یہ بتانے کیلیے کہ آپ کی بیوی بیمار ہیں "مرنا بھی پڑتا ہے"#HeartToHeartWithMNS pic.twitter.com/I7YryXxv3p
— Team PMLN (@PMLNTeam22) October 9, 2022
ایک وقت وہ تھا والدہ پنڈی والی جیل آکر مجھ سے کہتی تھیں تمہارے بغیر واپس نہیں جانا، وہ پولیس والوں سے کہتی تھیں میں بھی اس کے ساتھ رہوں گی مجھے بھی یہیں رکھ دو، میں والدہ کے سرہانے بیٹھا تھا، والدہ نے میرے ہاتھوں میں جان دی۔
نواز شریف نے کہا کہ میں والدہ کے زیادہ قریب تھا اور شہباز شریف کو ہمیشہ مجھ سے یہی گلہ رہا ہے کہ امی آپ سے زیادہ پیار کرتی تھیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا میں نے ان کی منتیں کیں کہ میری بات کرا دیں میری بیوی بیمار ہے لیکن بیمار اہلیہ سے میری بات نہیں کرائی گئی، 3گھنٹے بعد میرے پاس آتے ہیں کہ جی ہمیں بڑا دکھ ہے کہ آپ کی بیگم فوت ہو گئیں.
انہوں نے کہ میں نے مریم کو یہ بات بتائی تو وہ سکتے میں آگئی اور زار و قطار رونا شروع کر دیا، میں نے بڑی مشکل سے مریم کو سنبھالا، یہ بتانے کے لیے کہ آپ کی بیوی بیمار ہے تو مرنا بھی پڑتا ہے۔
نوازشریف نے دعویٰ کیا نے کہ میرے دور تک عوام خوش تھے لیکن عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی۔
Comments are closed.