رانا ثناءاللہ اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھاو، وزیراعلیٰ پنجاب کا چیلنج
فوٹو: اسکرین گریب
لاہور: رانا ثناءاللہ اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھاو، وزیراعلیٰ پنجاب کا چیلنج، چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیرداخلہ کو کہیں وفاقی دارالحکومت سے باہر تو نکلے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا رانا ثنااللہ سے کہیں، عمران خان نے کال دی ہوئی ہے وہ اسلام آباد سے باہر نکل کردکھائیں۔
چوہدری پرویزالہٰی کاکہناہے کہ ان لوگوں نے ماڈل ٹاون میں جو خون کی ہولی کھیلی ہے اس کیس میں ان کوانشااللہ تعالیٰ عمر قید ہونی ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے پہلے ہی بتا رکھا تھا کہ رانا ثناءاللہ کو کہنا کے باہر نکل کر دکھائے#کپتان_ہم_آرہے_ہیں#رانا_ثنا_تو_گیو pic.twitter.com/d87fH92gtJ
— Saddam afridi (@s_dil2) October 8, 2022
ان پر مقدمےبنیں گے اور وہ صحیح کیسز ہوں گے غلط کیس کوئی نہیں ہوگا،انھوں نے واضح کیاکہ میں جھوٹے کیسز کے خلاف ہوں وہ خواہ کوئی بھی بنائے۔
واضح رہے اینٹی کرپیشن پنجاب کے کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ہیں جس کے بعد وہ پنجاب پولیس کو مطلوب ہیں۔
راولپنڈی کی عدالت کی طرف سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے کوہسار تھانے میں حاضری کی تاہم انھیں اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ رانا ثنااللہ ہمارے تھانے کی حدود میں نہیں ہیں۔
Comments are closed.