پرویز خٹک نے آئندہ تین دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی
فائل:فوٹو
نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء پرویز خٹک نے آئندہ تین دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی اور کہاہے کہ آنے والے تین دنوں میں دھڑام سے گرے گی۔
نوشہرہ کے علاقے میں جہانگیرہ ڈھیری سماجی شخصیت ان کے بیٹوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواکی عوام نے پی ٹی آئی کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا، عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے عوام کو لوٹا ہے اور مسلسل لوٹتے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی مقبولیت کی واحد وجہ نوجوان ہیں۔
سابق وزیردفاع نے کہا کہ بے پناہ فرمائشوں سے تنگ آکر مولانا فضل الرحمان کو بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا اپ کو اسٹیٹ بینک کی چابی دے دیں۔
پرویزخٹک نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی حکومت خود مستعفی ہوگی اور الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا۔ وفاقی حکومت آنے والے تین دنوں میں دھڑام سے گرے گی۔
Comments are closed.