سارہ قتل کیس ، صحافی ایاز امیر بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فائل:فوٹو

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والد صحافی ایاز امیر کو بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔ کالم نگار ایازامیر کو بہو سارہ کے قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

صحافی ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمذی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ منظور کیا۔

ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ میرا موکل مقدمے میں نامزد نہیں، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ۔
دوسری جانب پولیس نے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کیس ہائی پروفائل ہے اس لیے ملزم کے والد سے تفتیش ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا کے مطابق سارہ کے قتل کیس میں 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے جمعہ کے روز اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کردیا تھا، ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

Comments are closed.