وزارت خارجہ نے تسلیم کرلیا ہے کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفد گیا،شیخ رشید

فائل:فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ عمران خان کاعدالت میں بیان خوش آئندہے۔ وزارت خارجہ نے تسلیم کرلیا ہے کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفد گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ سیاسی اقتصادی سماجی بحران انتہاکوپہنچ گیا ہے۔ پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دے سکی اور اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت ربر کی گولیاں،ڈرون سے گولے برسائے گی تو خانہ جنگی کرائیگی۔لوگ سیلاب اور وبا سے مر رہے ہیں۔شہباز شریف 7 اسٹار ہوٹل میں 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہیہیں۔وقت پرفیصلے نہ ہوئے تووقت کسی کاانتظار نہیں کریگا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی بھی قومی سلامتی کاحصہ ہے۔وزارت خارجہ نے تسلیم کرلیا ہے کہ این جی او کے ذریعے اسرائیل میں وفد گیا ہے۔ بدترین مہنگائی اور آٹے کا قحط انہیں لے ڈوبے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہزاروں کی تعدادمیں سول آرمڈفورسزکو اپنے لوگوں کے سامنے لاکھڑا کرنا ایک گھناوٴنی سازش ہے۔

Comments are closed.