کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 مریض چل بسے

قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 397 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 93 افراد میں موذی وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

این آئی ایچ کا کہناہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س سے متاثرہ مزید 2افراد کاانتقال ہوگیا جبکہ اس وقت بھی ملک بھر میں مہلک وائرس سے متاثرہ 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.