سال 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی 17 سال بعدمل گئی

فائل:فوٹو

ہٹیاں بالا: آٹھ اکتوبر 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی کو 17 سال بعد میڈیا کے ذریعے اپنی ماں سے ملوادیاگیا۔

لڑکی اب شادی شدہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں، لڑکی کا والد فوت ہو چکا ہے جبکہ والدہ اور بھائی زندہ ہے۔

لڑکی جب ورثاء سے ملی تو رقت آمیز مناظر تھے۔لڑکی اپنے گاوں کا نام نہیں جانتی تھی جس پر میڈیا نے مشکل سے ورثا کی تلاش کر کے لڑکی کو ماں سے ملوایا۔

یاد رہے کہ 8اکتوبر 2005 میں آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں جاں بحق جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔

Comments are closed.