ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 98 کیسز سامنے آگئے جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 98 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے ۔
این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی تاہم اس دوران موذی وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔
COVID-19 Statistics 16 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 14,467
Positive Cases: 98
Positivity %: 0.68%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 85— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 16, 2022
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھرمیں مہلک وائر س سے متاثرہ 85 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
Comments are closed.