وزیراعظم شہبازشریف کی ازبک صدر سے ملاقات، وفود مزاکرات، خضر کمپلیکس دورہ

فوٹو: وزیراعظم آفس

ثمرقند: وزیراعظم شہبازشریف کی ازبک صدر سے ملاقات، وفود مزاکرات، خضر کمپلیکس دورہ کیا ہے جب کہ اس سے قبل ایس سی او سربراہمی اجلاس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمرا ہ ثمر قند پہنچنے پر ائرپورٹ پر ان کا استقبال وزیراعظم ازبکستان عبداللہ آریوف نے کیا۔

اس موقع پر، وزیر برائے پبلک ایجوکیشن ازبکستان بختیار سائیدوف، گورنر سمرقند ارکنجون تردیموف، نائب وزیر خارجہ ازبکستان غیرت فوزیلوف، پاکستان میں ازبک سفیر ایبک عارف عثمانوف اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔

http://

ازبکستان پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سمر قند میں خضر کمپلیکس کا دورہ کیا، ازبکستان کے بانی رہنما اسلام کریموف کے مزار پر حاضری بھی دی،شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ازبک صدرایچ ای شوکت مرزیوئیف سے ملاقات بھی جس میں باہمی دلچسبی کے امور، تجارت اور دیگر علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں ممالک کے درمیان کانفرنس سینٹر میں وفود کی سطح پر بھی دوطرفہ مزاکرات ہوئے جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دورے پر روانگی سے قبل ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے ازبکستان روانہ ہو رہا ہوں، عالمی اقتصادی بحران نے رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت کو جنم دیا۔

http://

شبہاز شریف کا کہنا تھا کہ ایس سی او کا ویژن دنیا کی 40 فیصد آبادی کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے، پاکستان شنگھائی سپرٹ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ باہمی احترام اور اعتماد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہو سکتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ آگے بڑھنے کا راستہ نکالے۔

Comments are closed.