ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 3مریض جان کی بازی ہار گئے

فائل:فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر مزید تین مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 973 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 118 افراد کے کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.70 فی صد ریکارڈ کی گئی۔جبکہ اس دوران مہلک وائرس سے تین مریض جان کی بازی ہار گئے ۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں اس وقت بھی موذی وائر س کاشکار 82 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments are closed.