وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ۔

وزیر اعظم شہباز کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں حکومتی کوٹے پر حجاج کی اوور بکنگ کے معاملے کی انکوائری رپورٹ زیرِ بحث آئی۔

اجلا س کو بتایا گیا کہ اوور بکنگ کے معاملے میں ری کنسیلیشن کے مسائل تھے اور کسی قسم کی بدنیتی کے ثبوت نہیں ملے۔ جن بینکوں کی جانب سے حجاج کی حکومتی کوٹے پر اوور بکنگ کی گئی تھی۔ ان بینکوں کی طرف سے حجاج کو معاوضے کی واپس رقم ادا کردی گئی ہے.

اجلاس میں وزیراعظم نے وزراتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ ہدایت کی کہ ان بینکوں سے یہ ضرور پوچھا جائے کہ اْنہوں نے اس معاملے میں لاپرواہی سے کام کیوں لیا۔

وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بینکوں کو اپنا کام چھٹی والے دن بھی جاری رکھنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدا یت جاری کردی۔

وفاقی کابینہ نے ایسے ممالک جن کے ساتھ پاکستان کا قانونی مدد کے حوالے سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں کی جانب سے مشترکہ قانونی مدد کی درخواستیں قبول کرنے کی وزارتِ داخلہ کی سمری منظور کرلی۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن کی جانب سے 10 ادویات پر ریٹیل پرائس بڑھانے کی سمری مسترد کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی قطعی حمایت نہیں کرتا۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ سائنس وٹیکنالوجی کی سفارش پر بجلی سے چلنے والے پنکھوں کے لیے انرجی پرفارمنس سٹینڈرڈ کی معیاد میں 30 جون 2023 تک توسیع کی منظوری دے دی۔ تاہم وزیراعظم نے وزراتِ سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے 30 جون 2023 سے پہلے بہتر کوالٹی پر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کی 2 ستمبر 2022 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ جس کے مطابق بائیو سٹڈی رولز میں ترمیم 13 امییگریشن روز 1979 میں ترمیم گیس چوری ایکٹ 2016 میں ترمیم سیکرٹری متروکہ وقف املاک کی تقرری کے قواعد میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئے لئے گئے فیصلے کی توثیق کی. یوٹیلیٹی سٹور پر سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 540 ملین کی اشیاے ضروریہ کی فراہمی. پاسکو کے لے گندم کی فراہمی. افغانستان میں پاکستان کے ہسپتال کے تین ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی. انیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ کے تین ملین روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم نے ملک میں گندم کی قیمت کے تعین اور یوریا کی تقسیم کے حوالے سے صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل، وزارتِ فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز فیصل سبزواری،وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ اور وزیر تجارت سید نوید قمر کو ٹاسک دے دیا گیا۔

Comments are closed.