ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ پر ججز کی مشاورت سے ازخود نوٹس لیا تھا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ دوست مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر سیاسی جماعتوں نے سخت ردعمل دیا، سیاسی جماعتوں کے سخت رد عمل کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔
چیف جسٹس نے نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی معاملات میں عمومی طور پر مداخلت نہیں کرتے، لیکن لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ایسے مقامات بھی سننے پڑتے ہیں، مارچ 2022 سے ہونے والے سیاسی واقعات کی وجہ سے سیاسی مقدمات عدالتوں میں آئے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ پر ججز کی مشاورت سے ازخود نوٹس لیا تھا ، پانچ دن سماعت کرکے رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا، سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا فیصلہ بھی تین دن میں سنایا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ دوست مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر سیاسی جماعتوں نے سخت ردعمل دیا، سیاسی جماعتوں کے سخت رد عمل کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آگاہ ہیں ملک کو سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے، ملک میں اس وقت بدترین سیلاب کا بھی سامنا ہے، سیلاب متاثرین کیلئے ججز نے 3 دن اور عدالتی ملازمین نے دو دن کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔
Comments are closed.