مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی،شیخ رشید

فائل :فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائیگی اور پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ گندم کی قیمت2ہزار سے4ہزار من مقرر کرناغریب کوگھاس کھانے پر مجبورکرنا ہے۔سردیوں سے پہلے ہی گیس کی شارٹ فال شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یواین کے سیکرٹری جنرل کوبھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔نہ کوئی غیرملکی امدادملی نہ ملکی امدادکی ساکھ ہے۔عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے پربھی پابندی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ یواین کا خطاب ایک بہانہ ہے،اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائیگی اور پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ اگر 2مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم،کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہوپائیگی،پھر کسان کیا کرے گااورغذائی بحران پیدا ہوگا۔

Comments are closed.