قائداعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا،وزیراعظم
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی قوم کی مشکلات کا حل بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل درآمد کو قرار دیتے ہوئے کہ پوری قوم آج کے دن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد، دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم شہباز نے کہا کہ قائدِ اعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے۔
مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے.راستہ دشوار ضرور ہےمگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے لیکن مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کے عظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے، راستہ دشوار ضرور ہے مگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں۔
Comments are closed.