کینیڈا ،نیوز چینل کی میزبان نے براہ راست نشریات کے دوران مکھی نگل لی

فائل:فوٹو

ٹورنٹو: کینیڈا کے ایک نیوز چینل کی میزبان نے براہ راست نشریات کے دوران پاکستان میں سیلاب سے متعلق خبریں پڑھتے ہوئے حادثاتی طور پر مکھی نگل لی۔

العربیہ نیوز کے مطابق ”گلوبل نیوز“ چینل کی اناوٴنسر فرح ناصر براہ راست نشریات میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اچانک ایک مکھی ان کے منہ میں چلی گئی۔

فرح ناصر نے مکھی نگل لی اور ایک لمحے توقف کے بعد دوبارہ خبریں پڑھنا شروع کردیں۔ نیوز اینکر نے مکھی نگلنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر خود ہی شیئر کردی۔ جس پر صارفین نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔

اینکر نے ٹویٹ میں لکھا کہ منہ میں مکھی کے پھڑپھڑاہٹ محسوس ہوئی اور اس طرح زندہ مکھی حلق سے نیچے اتر گئی۔

Comments are closed.