پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے صرف 20 لاکھ ڈالر امداد متاثرین کی تضحیک ہے،آسٹریلوی سینیٹر
فائل:فوٹو
نیو ساوٴتھ ویلز: آسٹریلیا کی مسلم خاتون سینیٹر مہرین فاروقی نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے صرف 20 لاکھ ڈالر امداد متاثرین کی تضحیک ہے اس میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔
آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز سے منتخب ہونے والی مسلم خاتون سینیٹر مہرین فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ یہ تعداد آسٹریلیا کی کْل آبادی سے زیادہ ہے۔
سینیٹر مہرین فاروقی نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو حالات ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے اور ایسی صورت حال میں ہماری حکومت نے صرف 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلوی سینیٹر مہرین فاروقی نے کہا کہ یہ امداد اتنی بڑی متاثرہ آبادی کی تضحیک ہے اس لیے ا?سٹریلوی حکومت اس امداد میں فوری طور پر اضافہ کرے کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
سینیٹر مہرین فاروقی نے ٹوئٹر پر آسٹریلوی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے نام لکھا خط شیئر کیا
You can join me in this call by signing the open letter below, to the Prime Minister and Minister for Foreign Affairs, requesting Australia contribute our fair share in aid funding:https://t.co/DHZR9xocRA
— Mehreen Faruqi (@MehreenFaruqi) September 5, 2022
خط میں پاکستان کی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے صارفین سے بھی درخواست کی کہ اس خط (آن لائن پٹیشن) کو دستخط کرکے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
Comments are closed.