ہمایوں سعیدثمینہ سے شادی کے لئے کیوں روئے تھے

فائل:فوٹو

پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ثمینہ سے شادی کے لیے آنسو بھی بہائے تھے۔

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ ‘میں ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا، کافی عرصہ میری اور ثمینہ کی بات چیت رہی’۔

اداکار نے بتایا کہ ‘جب شادی کا وقت آیا اور ہمیں شادی کا طے کرنا تھا تو میں رونے لگا کہ کہیں اس کی شادی کہیں اور نہ ہو aائے، میں نے کہا مجھے اسی سے شادی کرنی ہے۔

ہمایوں سعید نے بتایا ‘میرے والدین نے مجھ سے کافی لڑائی کی، ماں باپ بولتے تھے کہ ابھی تمہاری شادی کا وقت نہیں ہے لیکن بالا آخر ہماری شادی ہو گئی’۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید کی شادی 1995 میں ثمینہ ہمایوں سے ہوئی تھی۔

Comments are closed.