شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئے خصوصی مراعات پیکیج
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئے خصوصی مراعات پیکیج دینے کی تیاری کا حکم ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طلباء کے لیے فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کے لئے خصوصی وظائف کا اجرا پیکج میں شامل ہوگا، جس پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے لئے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمشن نے مل کر کام شروع کردیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی پیکج تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت سیلاب متاثرہ تمام علاقوں کے طالب علموں کو مختلف مراعات دی جائیں گی، ان مراعات میں یونیورسٹی کی واجب الادا فیسوں کی وصولی موخر کرنا بھی شامل ہے۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کے لئے خصوصی اسکالر شپ پروگرام شروع کیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین کے علاوہ وزارت تعلیم کے اعلی حکام، منسلکہ اداروں کے سربراہان، وائس چانسلرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت متاثرہ علاقوں میں عارضی (ٹرانزیشنل) اسکول بھی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments are closed.