ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد چل بسے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے ددوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 16 ہزار339 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 313 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد دم توڑ گئے

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں ابھی بھی موذی وائر س سے متاثرہ 134مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.