فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیا
فائل فوٹو
فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیاہے۔اپوزیشن نے ان کے منشیات ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا ۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سنامارین نےاپوزیشن کے مطالبے پر اپنا منشیات کا ٹیسٹ کروایاتھا۔
اپوزیشن نے وزیراعظم کی پرائیویٹ پارٹی کی وڈیو لیک ہونے پر ان کے منشیات ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔
فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی
اپوزیشن کے مطالبے پر وزیراعظم سنا مارین نے منشیات استعمال کی تردید بھی کردی تھی۔
خیال رہے کہ فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیوز لیک ہونے پر انہیں کافی تنقید کا سامنا تھا اور ان سے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
سنا مارین نے دسمبر 2019 میں فن لینڈ کی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور اب تک انہیں اپنی جماعت کا اعتماد حاصل ہے۔
Comments are closed.