عالیہ بھٹ کا اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ شادی کے بعد اب باضابطہ طور پر اپنے پاسپورٹ پر نام تبدیل کرنے جا رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر رنبیر کپور کے خاندانی نام کپور کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ اُنہیں ‘عالیہ بھٹ کپور’ کہلائے جانے پر خوشی ہو گی اس لیے وہ بہت جلد اپنا نام تبدیل کر لیں گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ‘میرا فلمی نام عالیہ بھٹ ہی رہے گا لیکن پاسپورٹ پر میرا نام عالیہ بھٹ کپور ہوگا کیونکہ اب میں کپور فیملی کا حصہ ہوں۔

دوران انٹرویو عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے اپنا نام تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی لیکن مجھے کام کی وجہ سے وقت نہیں مل رہا تھا، اب ہمارے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہونے والی ہے، اس لیے جب سب کپور اکٹھے سفر کر رہے ہوں تو میں اکیلی بھٹ ہوں گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے پاسپورٹ پر اپنا نام اس لیے تبدیل کرنا چاہتی ہوں تاکہ میں اپنے آپ کو کپورز کے ساتھ اکیلا محسوس نہ کروں۔

Comments are closed.