شہباز گل کی ویڈیو،تصاویر اصلی ہیں یا جعلی؟ نئئ بحث چھڑ گئی

فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی پمز اسپتال کی تصاویر اور ویڈیوز جاری ہونے کے بعد شہباز گل کی ویڈیو،تصاویر اصلی ہیں یا جعلی؟ نئئ بحث چھڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگ شہباز گل کی حراست کے دوران رونے اور ماسک مانگنے کی تصویر اور اسپتال کے اندر موجودگی کی تصاویر کے موازنے شروع کردیئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز جعلی ہیں اور اس کےلئے یہ دلیل دی جارہی ہے کہ شہباز گل کی تصاویر کے اگر بال ہی دیکھ لئے جائیں تو صورتحال واضح ہو جاتی ہے۔

حراست کے دوران تصویر یا ویڈیو میں شہباز گل ماتھے سے گنجے اور بال بہت کم ہیں جب کہ اسپتال کے اندر کی شیئر کی گئی تصاویر میں ان کے سر پر مکمل بال نظر آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے وزیراطلاعات کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ ن لیگ کی طرف سے جاری کردہ کئی جعلی ویڈیوز کی طرح یہ بھی جعلی ثابت ہو جائے گی۔

واضح رہے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی پمز ہسپتال کے کمرے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ تین دن سے بغیر تحقیقات کے پروپیگنڈا چل رہا ہے اور پی ٹی آئی رہنما نام لگا کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر ویڈیوز چلائی جارہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہبازگل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے اور پروپیگنڈا جاری ہے جنسی تشدد ہوا، کیمرہ دیکھتے ہی پروپیگنڈا شروع ہوجاتاہے، ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔

وزیر اطلاعات نے کہا شہباز گل سے منسوب سوشل میڈیا پر ویڈیو چکوال میں زیادتی کرنے والے شخص کی ہے، غلط ویڈیوز چلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتاہے اورسوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی جاری ہے۔ پی ٹی آئی کا اصل مقصد کہانی کو بدل دینا ہے۔

انہوں نے شہبازگل کی اسپتال کے کمرے کی ویڈیو چلادی اور بتایا کہ شہبازگل کی یہ ویڈیو ایک گھنٹے پہلے کی ہےکہ وہ ٹھیک ٹھاک کھڑے باتیں کررہے ہیں۔ شہبازگل کتابیں پڑھ رہے ہیں، چہل قدمی اور پولیس سے گفتگو کررہے ہیں۔

Comments are closed.