عمران خان کے ریلی اعلان کے بعد اسلام آباد میں عوامی اجتماع پر پابندی عائد
اسلام آباد: عمران خان کے ریلی اعلان کے بعد اسلام آباد میں عوامی اجتماع پر پابندی عائد ، دفعہ 144 نافذ کردیاگیا اور23 جولائی تک نافذ رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 5سے زائد افرادکسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سےیہ پابندی 23جولائی2022سے عائد رہے گی ۔
اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں جلسے جلوس، ریلی اور عوامی اجتماع کی ممانعت ہوگی ،کسی بھی جگہ پر جلسے جلوس ،ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر پانچ سی زائد افراد اکٹھے نہ ہوں ،کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔
واضح رہے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج پمز اسپتال میں شہباز گل سےملنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اجازت نہیں دی جس کے بعد عمران خان نے شہباز گل سے یکجہتی کے اظہار کیلئے کل ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے.
Comments are closed.