عمران خان کو شہباز گل سےملنے نہ دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ریلی نکالنے کا اعلان
اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شہباز گل سے ملنے پمز اسپتال پہنچ گئے، عمران خان کو شہباز گل سےملنے نہ دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ریلی نکالنے کا اعلان، پولیس نے ملاقات کی اجازت نہ دی اور موقف اپنایا کہ ملزم جسمانی ریمانڈپر ہے ملاقات نہیں ہوسکتی۔
پمزمیں تحریک انصاف کے کارکن بھی جمع ہو گئے تاہم سابق وزیراعظم عمران خان نے زبردستی کرنے کی بجائے پولیس کا موقف مانتے ہوئے واپسی کرلی۔
عمران خان نے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیا کہ وہ کل شہباز گل سے اظہار یکجتی کےلے اسلام آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے ۔
چیئرمین پاکستان تحریک اصاف نے کہا کہ آج پولیس نے ہمارا راستہ روکا اور شہباز گل سے ملنے نہیں دیا،یہ لوگ کس سے احکامات لیں رہے ہیں.
انھوں نے کہا کہ اگر کسی ایک سیاسی کارکن پر تشدد ہوسکتا ہے تو کسی پر بھی ہوسکتا ہے،اس ملک میں چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جارہا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔
ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ تصاویر اور ویڈیوز میں واضح ہے کہ شہباز گل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ شہباز گل کو توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا، میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔
کہا اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے اس نے کوئی تشدد نہیں کیا، میرا سوال ہے شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں ایک خیال ہے اتنا بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یاد رکھیں عوام رد عمل دیں گے، ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے.
Comments are closed.