ملیر ندی میں ڈوبنے والے خاندان کی 5لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری

کراچی : ملیر ندی میں ڈوبنے والے خاندان کی 5لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے نیوی کے غوطہ خوروں کے علاوہ امدادی ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف۔

بد قسمت خاندان کراچی سے حیدرآباد جاتے سیلابی ریلے کی زد میں آیا۔ کار ملیر ندی میں بہہ گئی تھی جس میں ڈرائیور، میاں بیوی اور بچوں سمیت سات افراد سوار تھے، دو دن سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اب تک خاندان کے سربراہ 45 سالہ ذیشان انصاری 8سالہ موسیٰ،12 سالہ آمنہ،10 سالہ عبدالرحمان اور آیان کی لاشیں مل چکی ہیں،ریسکیو اہلکار خاتون رابعہ، اور ڈرائیور عبدالرحمان کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ڈی سی ملیر عرفان سلمان سرچ آپریشن کی سرچ آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں،آج والد اور دو بچوں کی لاشیں نکالی گئیں،گزشتہ روزایک بچے اور بچی کی لاش نکالی گئی تھی۔

کراچی ميں لنک روڈ پر پانی کے ريلے ميں فيملی سميت کار کے بہہ جانے کے واقعے کا ذمہ دار پوليس نے ڈرائيور کو قرار دے ديا۔

17 اگست کو بروز بدھ کو شام 6 بجے کاٹھور کے قریب ملیر ندی میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈرائیور سمیت سیلابی ریلے میں ڈوب گئے تھے۔

ايس ايچ او ميمن گوٹھ عتیق الرحمان کے مطابق کار حادثے کا ذمہ دار کار ڈرائیور عبدالرحمان تھا، کیوں کہ پولیس اہلکار بابر کے منع کرنے کے باوجود عبدالرحمان گاڑی پانی میں لے گیا تھا۔

Comments are closed.