حلقہ این اے 108 ، ضمنی انتخاب کے لئے جمع کرائے گئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

فائل: فوٹو

لاہور:الیکشن کمیشن پنجاب نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی انتخاب کیلیے جمع کرائے گئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔

عمران خان کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں جمع کاغذات نامزدگی پر لیگی رہنما عابد شیر علی کی جانب سے اعتراض دائر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کاغذات نامزدگی میں آمدن اور اثاثے درست ظاہر نہیں کیے۔

ضلعی الیکشن کمشنر نے درخواست منظور کرنے کے بعد عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیک کیے اور پھر انہیں شام تک پیش ہو کر وضاحت دینے کی مہلت دی تھی تاہم چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہ ہوئے جس پر کاغذاتِ نامزدگی کو مسترد کیا گیا۔

ضلعی الیکشن کمشنر کے مطابق عمران خان کے آمدن اور اثاثوں میں تضاد پایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین کے کاغذات نامزدگی اثاثہ جات کے غلط بیان حلفی کی وجہ سے مسترد کیے گئے ہیں۔

بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی۔

Comments are closed.