فوج مخالف مہم عمران خان اور بھارت کا مشترکہ پراجیکٹ ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نےالزام لگایا ہے کہ فوج مخالف مہم عمران خان اور بھارت کا مشترکہ پراجیکٹ ہے، وزیر دفاع نے کہا اس کا برملا اظہار سامنے آیا۔

خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اداروں کے خلاف جس طرح گھناؤنی مہم چلائی گئی کوئی بھی محب وطن پاکستانی نہ برداشت کرسکتا ہے نہ سوچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی سوشل میڈیا واریئرز کے ساتھ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی مہم میں شامل ہوئے، تمام ڈیٹا تصدیق شدہ ہے، تمام ادارے متحرک ہیں، آئندہ دنوں میں اور بھی انکشافات سامنے آئیں گے۔

وزیر دفاع نے حکومتی پالیسی کے مطابق سوشل میڈیا مہم پر کہا لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ افسوس ناک تھا، ساری قوم کو دکھ اور افسوس ہوا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی سیاست کی تاریخ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، پی ٹی آئی قیادت بیانات کے حوالے سے مسلسل حدیں پار کر رہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ساری قوم شہدا کے لواحقین کے سامنے شرمسار ہے، لسبیلہ حادثے پر ٹوئیٹس آئیں، چھ دن بعد انہوں نے دیکھا کہ کوئی سلسلہ نہیں بن رہا کوئی سیاسی فائدہ نہیں مل رہا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاسی مقصد کیلئے استعمال کیے، عمران خان نے شہباز گل کے بیان پر چھ دن تک کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے وزیر دفاع کا فوج مخالف بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا اور دوسری طرف تحریک انصاف نواز شریف، مریم نوازاور اور لیگی رہنماوں کی فوج مخالف ویڈیوز پر کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے.

Comments are closed.