امریکی خاتون اول ِجل بائیڈن کو کورونا ہوگیا
واشنگٹن: امریکی خاتون اول ِجل بائیڈن کورونا کی دونوں خوارکیں اور بوسٹر ڈوز لگوانے کے باوجود بھی کوویڈ کا شکار ہوگئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام کئے جانے والے ٹیسٹ میں امریکی خاتون اول کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئیں۔
ترجمان امریکی خاتون اول الزبتھ الگزینڈر کے مطابق کورونا سے متعلق علامتیں واضح ہونے پر خاتون اول میں مرض کی تشخیص ہوئی۔اس سے قبل کئے جانے والے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت نہیں تھی۔
ترجمان کے مطابق جل بائیڈن میں ظاہر ہونے والی کورونا کی معمولی علامات کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے،خاتون اول ساؤتھ کیرولینا میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہیں، متواتر دو ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے کے بعد گھر منتقل ہو جائیں گی۔
دوسری جانب دو بار کوروناکا شکار ہو نے والے امریکی صدر جوبائیڈن کا منگل کے روز ہونے والا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جس کی تصدیق پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس جین پیری نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کی تھی۔
Comments are closed.