سعودی عرب کاپاکستان کے لیے تین ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں مزید توسیع کا فیصلہ
اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا جب کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہو گی۔
تین ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023ء تک کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سیف ڈپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گفتگو میں بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک سالہ توسیع کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا اْدھار تیل بھی فراہم کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سے 10 ماہ میں 1 ارب ڈالر کا موٴخر ادائیگیوں پر تیل ملے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔
Comments are closed.