مادر وطن کی ڈائمنڈ جوبلی ،گلی گلی جوش وجذبہ دیدنی،عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجادیاگیا
اسلام آباد: مادر وطن کی ڈائمنڈ جوبلی کل چودہ اگست کو ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں تاکہ ایک آزاد ملک میں رہنے کے احساس سے لطف اٹھایا جا سکے۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی خوشحالی، یک جہتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
ملک کے تمام شہروں میں پرچموں، بیجز اور سٹیکرز کے علاوہ بچوں بڑوں کے کپڑوں کے سٹال قائم کئے گئے ہیں، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لگایا گیا ہے، مختلف سرکاری اور نجی عمارتوں کوبھی رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا ہے، سکول، کالج اور نجی شعبے کے علاوہ سرکاری ادارے اور نجی تنظیمیں مختلف تقریبات کا اہتمام کریں گی۔
بچے اپنے گھروں کو سجانے کیلئے بیجز اور جھنڈیاں خرید رہے ہیں جبکہ نوجوان اپنی کاروں اور موٹرسائیکل پر لگانے کیلئے بڑے جھنڈے خرید رہے ہیں۔
Comments are closed.