ملک بھر میں کورونا وائر س سے مزید 11مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد:کورونا کی چھٹی لہر میں پھر شدت آگئی، مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 624 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.38 فیصد رہی ہے۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 299 ٹیسٹ کئے گئے، 624 مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار 142 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

Comments are closed.