بھارتی ریاست کرناٹک میں بارشوں اور سیلاب سے73 افراد ہلاک
نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 73 تک جا پہنچی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور سیلابی ریلہ شہری علاقوں میں داخل ہوگیا۔
سیلابی ریلہ اپنے ساتھ 26 افراد کو بہا لے گیا جن کی لاشیں مل گئیں۔ علاوہ ازیں گھر منہدم ہونے سے 19، کرنٹ لگنے سے 15، درختوں کے گرنے سے 6 اور لینڈسلائیڈنگ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ 161 گاؤں بری طرح متاثر ہوئے جب کہ 21 ہزار سے زائد افراد کو ریلیف کیمپوں میں پناہ لینا پڑی۔
ریاست کی مرکزی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ اسپتالوں اور میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.