مری میں داخلہ بکنگ سے مشروط کردیاگیا
راولپندی: راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ملکہ کوہسار مری میں داخلہ پہلے سے بکنگ سے مشروط کردیا۔
لانگ ویک اینڈ پرصرف مقامی افراد، پہلے سے بکنگ کرانے والے مری جاسکیں گے، دیگر سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کا رش ہے، راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے مری آنے والے شہریوں کے داخلے پر پابندی دوسرے روز بھی جاری ہے۔
مقامی رہائشیوں اور پہلے سے بکنگ کروانے والی فیملیز کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے، بکنگ کے بغیر آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔
ناگہانی حالات سے نمٹنے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے، مختلف اداروں کے سربراہان اور عہدیداران سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مری میں موجود ہیں۔
ناگہانی حالات سے نمٹنے کیلئے حکومتی مشینری بھی مری میں پہنچا دی گئی ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے مری کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
Comments are closed.