مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداوٴں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے،شیخ رشید
اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداوٴں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہسیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراوٴ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداوٴں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔ اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے۔ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں۔جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔
حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں۔جب چیف الیکشن کمیشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔احتساب،ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔ جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ5سٹار ہوٹل ہیں۔12اگست3بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 8, 2022
شیخ رشید احمد نے کہا کہ احتساب،ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔ جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ5سٹار ہوٹل ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ 12اگست3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
Comments are closed.