عمران خان 9 حلقوں میں 11 جماعتوں کیخلاف تنہا امیدوار ہوں گے

اسلام آباد: عمران خان 9 حلقوں میں 11 جماعتوں کیخلاف تنہا امیدوار ہوں گے ،ضمنی الیکشن میں دنیا عمران خان کی شکل میں ون مین شو دیکھے گی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود حکومت کی 11 جماعتوں کے خلاف ضمنی الیکشن لڑیں گے۔

تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ 25 ستمبر کو ہونے والے نو قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں سے چیئر مین خود ضمنی الیکشن لڑیں گے۔

حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور،این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 246 کراچی جنوبی شامل ہیں۔

 

عمران خان کے سکیورٹی آف چیف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جس جس سیٹ سے استعفی منظور کر کے خالی کی جائے گی، وہاں خان صاحب خود امیدوار ہوں گے اور خود الیکشن لڑیں۔ اب آجائیں میدان میں لگ پتہ جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اورپانچوں سیٹیں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

2018 عمران خان نے این اے 131 لاہور سے خواجہ سعد رفیق، این اے 53 اسلام آباد سے شاہد خاقان عباسی، این اے 243 سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیّد علی رضا، این اے 95 میانوالی سے ن لیگ کے عبید اللہ خان، این اے 35 بنوں سے اکرم خان درانی کو شکست دی تھی۔

Comments are closed.