پروفیسر سجاد قمرکی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ، آرمی شہداء کی تعزیت کی

راولپنڈی: کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل امجد حنیف کی تدفین کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل محمد عبدالعزیز اور معروف اسکالر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے ان کی قبور پر تلقین پڑھی۔اور سورہ فاتحہ اور سورہ آل عمران کے آخری رکوع کی تلاوت کی۔

اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،کور کمانڈر راولپنڈی جنرل ساحر شمشاد مرزا،لیفٹنٹ جنرل آصف غفور ،کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید ،سعودی ملٹری اتاشی میجر جنرل عواد عبداللہ سمیت اعلی سول و ملٹری حکام موجود تھے۔

تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماء معروف اسکالر پروفیسر حافظ سجاد قمر ،سابق ایم این اے ملک ابرار احمد ،سابق چئیرمین این ڈی ایم اے جنرل ر محمد افضل، سابق ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ نے کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد حنیف اور بریگیڈئر کے جنازہ میں شرکت کی۔

بعد ازاں پروفیسر حافظ سجاد قمر اور ملک ابرار احمد نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل سرفراز کے سے ملاقات کی اور جنرل سرفراز اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ یہ ملک و قوم کے لیے عظیم قربانی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلح افواج نے دکھ کی ہر گھڑی میں بھرپور کردار ادا کیا اور جب بھی کوئی نازک موقع آتا ہے ۔افواج پاکستان سب سے آگے ہوتی ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔

پروفیسر سجاد قمرکی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ، آرمی شہداء کی تعزیت کی، انھوں نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز شہید کے بیٹے احمد سرفراز اور میجر جنرل امجد حنیف کے بیٹے سے بھی تعزیت کی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔اور کہا کہ شہداء نے ملک اور قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کی اور یہ بہت بڑی سعادت ہے۔

Comments are closed.