ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید میجر سعید کی تدفین کے رقت آمیز مناظر
پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر محمد سعید کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کردی گئی اور ان کی تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شہید پائلٹ میجر سعید کی تدفین کے دوران انتہائی جذباتی منظر دیکھنے میں آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں میجر سعید کی فوجی ا عزاز کے ساتھ تدفین دیکھی جاسکتی ہے جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے افسر نے شہید کے والد کو ان کی ٹوپی اور دیگر سامان دیا جسے شہید کے والد نے آنکھوں سے لگایا اور چوما۔
شہید میجر سعید کی ٹوپی کو بوڑھے والد نے چوما تو ایک جوان آفیسر نے اس حوصلے کو دیکھتے ہوئے اس کا سر چوم کر سلیوٹ کیا، جنازہ نماز کے بعد لاڑکانہ کے قریب گائوں سجاول تنیو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک#HelicopterCrash pic.twitter.com/111Y3ZeIOS
— Silent Knight (@Adil_A93) August 3, 2022
شہید فوجی افسر کے والد کو سامان دینے والے افسر نے شہید کے والد کے بلند حوصلے کو دیکھ کر ان کے ہاتھوں اور چہرے کو بوسہ دیا جبکہ شہید کے والد کو سلیوٹ بھی کیا۔
شہید میجر سعید کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments are closed.