سرٹیفائیڈ جھوٹا، شہباز، سر شرم سے جھک گیا، مریم نواز، پکڑا گیا، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سمیت دیگر حکومتی رہنماوں کا پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ آنے پر ردعمل سامنے آیاہے۔
سرٹیفائیڈ جھوٹا، شہباز، سر شرم سے جھک گیا، مریم نواز، پکڑا گیا، مریم اورنگزیب کا الیکشن کمیشن فیصلہ پر ردعمل متوقع اور جارحانہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک بار پھر سرٹیفائیڈ جھوٹے ثابت ہوگئے۔
ECP verdict on PTI foreign funding case chargesheets Imran Niazi for violating the Constitution, submitting false affidavits & accepting foreign money. Proven yet again that he is a certified liar. Nation should ponder over the implications of his politics funded by foreigners.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 2, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا فیصلہ عمران خان پر آئین کی خلاف ورزی، جھوٹے حلف نامے جمع کرانے اور غیر ملکی رقم قبول کرنے کی چارج شیٹ ہے۔
شہبا ز شریف نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں، قوم کو ان کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے جو غیر ملکیوں کی فنڈنگ سے چلائی جاتی ہے۔
مریم نواز نے بھی ٹوئٹر پر ہی بیان دیا اور کہا ‘فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ، منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایما پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔
قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔
اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے،CPEC کے خاتمے کےلیے لانچ کیا گیا تھا۔سرشرم سے جھک گیا#ImportedIKImportedPTI— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 2, 2022
انھوں نے کہا اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بُت آج اوندھے منہ گر گیا، بیشک اللّہ حق ہے! ، لکھا کہ ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہااس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے اور سی پیک کے خاتمے کے لیے لانچ کیا گیا تھا، سرشرم سے جھک گیا، مریم نواز کا ٹویٹ ۔
سب سے بڑی چور جماعت پی ٹی آئی ہے
سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے میں یہ ثابت ہوگیا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان اس ملک کا سب سے بڑا چور اور سب سے بڑی چور جماعت پی ٹی آئی ہے۔
شاہد خاقان نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف 2014 میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دائر کرنے والے اکبر ایس بابر کوئی عام آدمی نہیں، ان کا اسی پی ٹی آئی سے واسطہ رہا ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا آج 2022 ہے، 8 سال یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرسماعت رہا، عمران خان اور پی ٹی آئی نے ہر طریقے سے کوشش کی کہ یہ معاملہ آگے نہ چل سکے، حکومت میں رہتے ہوئے الیکشن کمیشن پر دباؤ بھی ڈالا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چور، جھوٹا، فارن فنڈنگ، منی لانڈرر آخر 8 سال بعد پکڑا گیا، عمران خان صادق اور امین نہیں، پارٹی چیئرمن کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فارن فنڈ نگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دے دیا
چور جھوٹا فارن فنڈنگ منی لانڈرر آخر آٹھ سال بعد پکڑا گیا
عمران خان صادق اور امین نہیں، پارٹی چئیرمن کے عہدے سے فوری استعفی دیں#سرٹیفائیڈ_فارن_ایجنٹ pic.twitter.com/1vBGYUl0ar
— PML(N) (@pmln_org) August 2, 2022
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے، الیکشن کمیشن نے مہر لگا دی ہے ،عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے غیرقانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا اور آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سب صورتحال واضح ہو گئی ہے۔
Comments are closed.