گوگل نے جی میل میں نئی لرننگ ٹیکنالوجی متعارف کرادی
کیلیفورنیا:گوگل نے جی میل میں بہتر سرچنگ کے لیے نئی مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو متعارف کراد یاہے
گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ کسی گفتگو، فائل یا کانٹیکٹ انفارمیشن جاننے کے لیے جی میل سرچ باکس پر زیادہ بہتر تفصیلات مل سکیں گی۔درحقیقت ناموں اور کانٹیکیٹ انفارمیشن کو ڈھونڈنا اب بہت آسان کردیا گیا ہے۔
گوگل نے وضاحت کی کہ ای میل سرچ ٹول سرچ بار سے باہر بھی سرگرمیوں کو یاد رکھے گا، جیسے آپ نے کسی فرد سے جی میل پر کتنی بار رابطہ کیا، جس کے مطابق سرچ رزلٹس نظر آئیں گے۔اس فیچر کو متعارف کرا دیا گیا ہے اور آئندہ چند دن میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
اس سے قبل جی میل کے ری ڈیزائن انٹرفیس کو بھی تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا تھا۔گوگل نے فروری میں جی میل انٹرفیس کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔
جی میل کے نئے انٹرفیس میں میٹ، چیٹ اور اسپیسز کو میل ٹیب کے ساتھ دیا گیا ہے۔اس نئے ڈیزائن میں میل، میٹ، اسپیسز اور چیٹ کے بٹنز بائیں جانب ایک قطار میں دئیے گئے ہیں۔
Comments are closed.